سونو نگم نے کمبھ میلہ منانے والے ہندوؤں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
موجودہ صورتحال میں انسانی زندگی سے زیادہ کچھ اہم نہیں، گلوکار

موجودہ صورتحال میں انسانی زندگی سے زیادہ کچھ اہم نہیں، گلوکار

 ممبئی: بھارتی گلوکار سونو نگم نے کمبھ میلہ منانے والے ہندوؤں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی گلوکار سونو نگم نے کمبھ میلہ منانے والے ہندوؤں کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو میں کہا کہ میں ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوا تاہم مجھے لگتا ہے کہ کمبھ کا میلا نہیں ہونا چاہیے تھا، میں سمجھ سکتا ہوں کہ یہ اعتقاد کا معاملہ ہے تاہم موجودہ صورتحال میں انسانی زندگی سے زیادہ کچھ اہم نہیں۔

گلوکار نے کہا کہ بطور گلوکار مجھے لگتا ہے کہ اس صورتحال میں لائیو شوز بھی نہیں ہونے چاہئیں، شوز انتہائی احتیاط کے ساتھ سماجی فاصلہ رکھ کر ہونا چاہیے تاہم ابھی صورتحال انتہائی خراب ہے لہذا ہمیں احتیاط کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔