ترکی نے عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
ترکش اداکاروں کے ہمراہ تنزانیہ سمیت مختلف افریقی ممالک کا دورہ کروں گا، عمران عباس۔ فوٹو:فائل

ترکش اداکاروں کے ہمراہ تنزانیہ سمیت مختلف افریقی ممالک کا دورہ کروں گا، عمران عباس۔ فوٹو:فائل

استنبول: ترکی نے اداکار عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا جو مختلف ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

عمران عباس نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ حکومت ترکی اور اُن کی وزارت مذہبی امور نے مجھے خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں رواں ہفتے ترکش اداکاروں کے ہمراہ تنزانیہ سمیت مختلف افریقی ممالک کا دورہ کروں گا جہاں کھانے اور پینے کی اشیا سمیت ضروریات زندگی کی بنیادیں چیزیں وہاں کے مقامی افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔

عمران عباس نے یہ بھی لکھا کہ مختلف ممالک کے دوروں کے دوران لاکھوں قرآن پاک بطور تحائف بھی مسلمانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ پڑھیں: ترک اداکار کی عمران عباس کے ساتھ ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اداکار عمران عباس ان دنوں ترکی میں موجود ہیں اور وہاں سے پاکستانی نجی چینل کے لیے رمضان ٹرانسمیشن بھی کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔