ٹیسٹ مثبت آنے پر علی عظمت کورونا وائرس پر برس پڑے

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
علی عظمت نے جاری کردہ ویڈیو میں کورونا وائرس کو خوب برا بھلا کہا ہے۔ فوٹو:فائل

علی عظمت نے جاری کردہ ویڈیو میں کورونا وائرس کو خوب برا بھلا کہا ہے۔ فوٹو:فائل

 کراچی: ماضی کے مشہور ترین جنون بینڈ کے گلوکار علی عظمت ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا وائرس پر برس پڑے۔

شوبز سے وابستہ گلوکار علی عظمت کے کورونا وائرس کا نتیجہ مثبت آگیا، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق مطلع کیا۔

گلوکار علی عظمت نے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کو خوب برا بھلا کہا اور یہ بھی کہا کہ ’’لو جی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، دفع دور کورونا‘‘۔ منفرد انداز سے بتانے پر  اُن کے مداح بھی اُن کی حسِ مزاح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور گلوکار کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار

واضح رہے کہ قبل ازیں نہ صرف گلوکار جواد احمد کا دو بار کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے بلکہ آمنہ الیاس، ثوبیہ خان سمیت دیگر فنکار بھی اس کی زد میں آچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔