بلوچستان، كورونا کے پھيلائو كی شرح 8.6فيصد ہوگئی

ویب ڈیسک  پير 19 اپريل 2021
بلوچستان میں ايكٹو كيسز كي تعداد بڑھ كر 963 تك پہنچ گئي  ہے، (فوٹو: فائل)

بلوچستان میں ايكٹو كيسز كي تعداد بڑھ كر 963 تك پہنچ گئي ہے، (فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان ميں گزشتہ 24 گھنٹوں میں كورونا كے مزيد دو مريض انتقال كرگئے، جب کہ صوبے كے تعليمی اداروں ميں مزيد انيس طلبا كورونا كا شكار ہوگئےہیں۔

محكمہ صحت بلوچستان كی  رپورٹ كے مطابق صوبے ميں كوورنا كے پھيلاو كی شرح 8.6 فيصد جبكہ كورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں كي مجموعی تعداد 21 ہزارہوگئي۔ جب کہ چوبيس گھنٹوں كے دوران 48 مريض صحت یاب ہوگئے۔

صوبے ميں کورونا سے صحت ياب ہونے والوں كی تعداد 19ہزار812،  جبكہ ايكٹو كيسز كي تعداد بڑھ كر 963 تك پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ كے مطابق كوئٹہ ميں 24گھنٹوں كے دوران كورونا كي تشخص کے لیے 607 ٹيسٹ کیے گئے جس میں 49 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ صوبے کے تعلیمی اداروں میں 170 ٹيسٹ كیے گئے جن میں سے 19 طلبا كا كورونا ٹيسٹ مثبت آيا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔