پاکستان میں چینی کمپنی نے کاربن کا صفر اخراج ممکن بنا دیا

نمائندہ ایکسپریس  منگل 20 اپريل 2021
یہ نمائشی منصوبہ ہے، جس سے ثابت ہوا صفر کاربن کا اخراج ممکن ہے، ترجمان کمپنی۔ فوٹو : فائل

یہ نمائشی منصوبہ ہے، جس سے ثابت ہوا صفر کاربن کا اخراج ممکن ہے، ترجمان کمپنی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان میں چین کے کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹس نے انتہائی کم، کاربن کے صفر اخراج کو ممکن بنا دیا۔

کوئلے سے چلنے والے اورپلانٹس سے جزوی طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی وجہ سے آب و ہوا کی تبدیلی نے حالیہ برسوں میں عالمی برادری کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، چینی کمپنی نے بتایا کہ پاکستان میں اپنے منصوبے ساہیوال پاور اسٹیشن میں نئی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتہائی کم کاربن کے صفر اخراج کو ممکن بنایا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے کاربن کے حصول اوراستعمال بارے  مذکورہ کمپنی اور بیجنگ میں چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام چھٹا بین الاقوامی فورم منعقد کیا گیا،جس میں چین، آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ کے تعلیمی اداروں اور توانائی کمپنیوں نے کاربن کے حصول، استعمال اور ذخیرہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا، چینی کمپنی کے ترجمان جیا یوان پائی نے بتایا کہ اگرچہ آئی جی سی سی ایک نمائشی منصوبہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔