شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 200 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021
فضائی حملوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، روسی وزارت دفاع

فضائی حملوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، روسی وزارت دفاع

دمشق: روسی طیاروں کی شام میں بمباری کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر پالمیرا میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے، روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 200 کے قریب دہشت گرد مارے گئے جب کہ 24 گاڑیاں اور 500 کلو کے قریب دھماکا خیز مواد کو بھی تباہ کردیا گیا۔

روس کے مطابق حملہ کی جگہ سے دہشت گرد شام کے مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے اور اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد بھی بنایا جاتا تھا جب کہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی منصوبہ بندی یہاں کی جارہی تھی۔

دوسری جانب شام میں برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق روسی فضائیہ نے 220 کے قریب حملے کیے جس کے نتیجے میں صرف 26 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔