ہیروں سے مزیّن گیمنگ ماؤس ’’صرف‘‘ ایک لاکھ ڈالر میں

ویب ڈیسک  بدھ 21 اپريل 2021
ہیروں سے مرصع یہ ماؤس ’فائنل ماؤس‘ کے اسٹار لائٹ 12  سیریز کا آنے والا نیا ماؤس ہے۔(فوٹو: فائنل ماؤس)

ہیروں سے مرصع یہ ماؤس ’فائنل ماؤس‘ کے اسٹار لائٹ 12  سیریز کا آنے والا نیا ماؤس ہے۔(فوٹو: فائنل ماؤس)

کولاراڈو:  گیمنگ ماؤس بنانے والی مشہور کمپنی ’ فائنل ماؤس‘ نے  ’ٹوئچ‘ ( گیمنگ کی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے والی امریکی کمپنی) کے اسٹریمر کو ہیروں سے مزین ماؤس کا تحفہ دے دیا۔

اسٹریمر سُمٹ1 G نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ’ڈائمنڈ‘ ماؤس کی رونمائی کرتے ہوئے اپنے ناظرین کو بتایا کہ انہیں حال ہی میں فائل ماؤس نے اس قیمتی ماؤس کاتحفہ دیا ہے۔

ہیروں سے مرصع یہ ماؤس کمپنی کی اسٹار لائٹ 12  سیریز کا آنے والا نیا ماؤس ہے۔  تاہم اسے سُمٹ کے کے لیے ہیروں سے سجایا گیا۔ سُمٹ نے لائیو اسٹریمنگ میں اپنے مداحوں سے گفتگو میں  کہا کہ’ اس ماؤس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے جو اسے مہنگا ترین ماؤس بناتی ہے۔‘  انہوں نے اسے ’ مائی فرسٹ پیس آف جیولری‘  قرار دیتے ہوئے روز رات کو تجوری میں لاک کرنے کاارادہ بھی ظاہر کیا۔

سُمٹ کو یہ قیمتی تحفہ دینے والی کمپنی فائنل ماؤس کا کہنا ہے کہ یہ ان کی آنے والی Starlight-12 سیریز کا ماؤس ہے جو کسی بھی تار اور بنا تار والے ماؤس سے زیادہ تیز رفتا ر ہے۔

فائنل ماؤس کے مطابق Starlight-12 ماؤس کو زمین پر پائے جانی والی سب سے ہلکی دھات میگنیشم الائے  سے بنایا گیا ہے۔ صرف 37 گرام وزن کے حامل Starlight-12 ماؤس کی بیٹری لائف دو ماہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔