- پاکستان میں دراندازی کیلیے افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کے انکشافات
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
سینئر صحافی ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی
اسلام آباد: اسلام آباد میں سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ابصارعالم ایف الیون ٹو کے پارک میں افطاری سے پہلے واک کررہے تھے کہ نامعلوم فرد نے ان گولی چلا دی۔ سینئرصحافی کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
اس واقعے کے بارے میں ابصار عالم کا کہنا ہے کہ میں پارک میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق چیئر مین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ شیخ رشید نے آئی جی اسلام آباد کو فون کرکے فائرنگ میں ملوث شخص کی جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ابصار عالم پر فائرنگ کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گےاور بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنی ٹویٹ میں ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو واقعے کی فوری تحقیقات کا کہہ دیا ہے جوں ہی تفصیلات سامنے آئیں گی انہیں میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔