افطاری بنانے میں جھگڑا، باپ نے بیٹے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021
افطاری کے وقت باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوگیا، فوٹو: فائل

افطاری کے وقت باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوگیا، فوٹو: فائل

عمان: اردن میں افطاری تیار کرنے میں تاخیر پر جھگڑے کے دوران باپ نے چھری کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن میں افطاری سے چند لمحے پہلے بیٹے نے باپ سے پوچھا کہ افطاری اب تک تیار نہیں ہوئی جس پر باپ غصے میں آگیا اور بیٹے کو بیدردی سے پٹنے لگا۔

باپ نے بیٹے کو گردن سے دبوچا اور باورچی خانے میں لے جاکر چھری سے وار کرکے قتل کردیا۔ اہل محلہ نے بیٹے کو اسپتال منتقل کیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں باپ کا کہنا تھا کہ میں برا آدمی نہیں لیکن برے حالات میں جی رہا ہوں اور آج کا یہ واقعہ بھی اسی ذہنی دباؤ کے باعث ہوا۔ پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ جمع کرادی ہے۔

اردن میں چند ماہ کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، ماہرین کے مطابق کورونا وبا میں بیروزگاری اور ہر وقت گھر میں بند رہنے کے باعث ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔