کورونا بے قابو؛ نئی دہلی میں ہونے والا ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ملتوی

ویب ڈیسک  منگل 20 اپريل 2021

 فیڈریشن کا اجلاس بائیس مئی کو دہلی میں منعقد ہونا تھا۔(فوٹو:فائل)

فیڈریشن کا اجلاس بائیس مئی کو دہلی میں منعقد ہونا تھا۔(فوٹو:فائل)

 لاہور: بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اگلے ماہ دہلی میں ہونے والے اجلاس کو ملتوی کردیا۔

ترجمان ایف آئی ایچ کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد فیڈریشن نے کانگریس اجلاس کے پروٹوکولز میں ترمیم کرتے ہوئے اجلاس اب ویڈیو لنک پر ہی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیڈریشن کا یہ اجلاس بائیس مئی کو دہلی میں منعقد ہونا تھا جس میں نئے صدر کے انتخاب سمیت دوسرے اہم معاملات زیربحث آنے تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھراور سیکریٹری آصف باجوہ نے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی ویزا بھی اپلائی کردیا تھا تاہم اب وہ بھارت نہیں جاسکیں گے۔

ایف آئی ایچ کے صدر نریندر بٹرا کی تجویز پراب کانگریس کا اجلاس ورچوئل ہوگا جس کا ایجنڈا 22 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔