- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
اداکاروں نے ڈرامے دوبارہ نشر کرنے پر رائلٹی کا مطالبہ کردیا
لاہور: شوبز ستاروں نے دوبارہ نشر کیے جانے والے ڈراموں پر رائلٹی کا مطالبہ کر دیا، فن کاروں کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
ایکسپریس کے مطابق سوشل میڈیا پر رائلٹی فراہم کیے جانے کی بحث کا آغاز کینسر سے جنگ لڑتی اداکارہ نائلہ جعفری کےاس موضوع پر توجہ دلانے کے بعد ہوا۔
نائلہ جعفری کی حمایت میں عائشہ عمر، فیصل قریشی اور یاسر حسین سمیت انڈسٹری کے متعدد فن کاروں نے اپنے حقوق کے لیے سوشل میڈیا پر آواز بلند کی۔ فن کاروں کا کہنا ہے کہ ہم ہر کسی کے غم و خوشی میں شریک ہوتے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت نے ابھی تک شوبز انڈسٹری کو تسلیم ہی نہیں کیا۔
اداکاراحمد بٹ نے کہا کہ کتنے ایسے فنکار ہیں جو کسپمرسی میں دنیا سے رخصت ہوگئے اور جو زندہ ہیں ان میں سے بھی بیشتر کے مالی حالات بہت برے ہیں۔
فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فنکاروں کو ہی دوسروں سے مدد مانگنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ ہم سارا سال سخت محنت کرتے ہیں، ہر انسان کا کام کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے پھر ایک دور وہ بھی آتا ہے جب وہ پہلے کی طرح کام نہیں کر سکتا، انسان ساری زندگی جو کام کرتا ہے اس سے اسے پنشن یا دوسری مد میں فائدہ ہوتا ہے ہم تو اس سے بھی محروم ہیں۔
عمیر رانا نے کہا کہ کتنے ایسے فنکار ہیں جو کسمپرسی کی حالت میں یہاں سے چلے گئے،عینک والا جن کی بل بتوڑی سب کو یاد ہوگی، نصرت علی کے ساتھ کیا ہوا سب کو معلوم ہے، پٹھانے خان کے ساتھ کیا ہوا، فنکاروں کی بہتری کا حل یہی ہے کہ انہیں دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں پر رائلٹی دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔