وقار یونس جلد بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں گے،غیرملکی خبر ایجنسی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 21 اپريل 2021
سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں، قریبی ذرائع۔ فوٹو :فائل

سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں، قریبی ذرائع۔ فوٹو :فائل

 لاہور: چھٹی پر جانے والے وقار یونس کے جلد بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں۔

سابق کپتان اہلیہ کی سرجری کے پیش نظر دورہ زمبابوے چھوڑ کر آسٹریلیا کیلیے عازم سفر ہیں،وہ پی ایس ایل کے دوران پاکستان واپس آئیں گے، ان حالات میں یہ اطلاعات گردش میں ہیں کہ شاید وہ بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔

ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں وقار یونس کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتایا گیاکہ سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں، یاد رہے کہ وقار یونس 10ماہ سے مصروف ہیں،دیگر کرکٹرز تو پاکستان واپسی پر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارلیتے ہیں مگر فیملی آسٹریلیا میں ہونے کی وجہ سے بولنگ کوچ کو وقت نہیں مل پاتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔