کاٹن یارن درآمد کرنے کی اجازت دی جائے، نکاٹی کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 21 اپريل 2021
کروناوائرس کے باعث پیداہونے والے سنگین معاشی بحرانوں سے ملک کونکالنے کیلیے حکومت کومزیداقدامات کرنیکی ضرورت ہے،صنعتکار (فوٹو : فائل)

کروناوائرس کے باعث پیداہونے والے سنگین معاشی بحرانوں سے ملک کونکالنے کیلیے حکومت کومزیداقدامات کرنیکی ضرورت ہے،صنعتکار (فوٹو : فائل)

 کراچی: نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے ایک بار پھر حکومت سے کاٹن یارن درآمد کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے ملکی مجموعی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ دار ٹیکسٹائل انڈسٹری کوتباہی سے بچانے کے لیے ایک بار پھر حکومت سے کاٹن یارن درآمد کرنے کی اجازت دینے اور علاقائی ممالک سے مسابقت کے لیے تمام ٹیکسز، ڈیوٹیز طویل مدتی بنیادوں پرختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

نکاٹی کے ہنگامی اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کاٹن یارن پر درآمدی ڈیوٹی واپس لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے صنعتکاروں کاکہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہوانے والے سنگین معاشی بحرانوں سے ملک کو نکالنے کے لیے حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں نکاٹی کے سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل،نائب صدر نعیم حیدر،اراکین منیجنگ کمیٹی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔