گلوکارہ صنم ماروی پر تشدد اور اغوا کی کوشش

ویب ڈیسک  بدھ 21 اپريل 2021
صنم ماروی کی ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لی گئی ہے فوٹوفائل

صنم ماروی کی ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لی گئی ہے فوٹوفائل

لاہور: گلوکارہ صنم ماروی نے الزام لگایا ہے کہ ان کے سابق شوہر نے ان پر تشدد کیا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی۔

گلوکارہ صنم ماروی نے تھانہ اسلام پورہ میں سابق شوہر حامد علی بہلول اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا ئی ہے جس میں کہا ہے کہ شوہر نے مجھ پر تشدد کیا اور اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اغوا کی کوشش کی۔

صنم ماروی کی ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔