روسی صدرکی مغربی ممالک کو سخت تنبیہ

ویب ڈیسک  بدھ 21 اپريل 2021
مغربی طاقتیں مستقل روس کو پریشان کرنے کی کوششیں  کر رہی ہیں۔(فوٹو:فائل)

مغربی طاقتیں مستقل روس کو پریشان کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔(فوٹو:فائل)

 ماسکو: روسی صدر ولا دیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر مغرب نے ’ریڈ لائن‘ عبور کی تو روس بلا تاخیر بہت سخت ردعمل دے گا۔

قوم سے خطاب میں انہوں نےیوکرائن، بیلاروس اور روس میں عدم استحکام کا موردِ الزام مغرب کو ٹہرایا۔ پوٹن کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں مستقل روس کو پریشان کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے : امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

روسی صدر کا یہ بیان قوم سے سالانہ خطاب میں اس وقت سامنے آیا ہے جب روس کی پیوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کو جیل بھیجنے، امریکی صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کے الزامات اور یوکرائن کے معاملے پر مغرب کے ساتھ کشیدگی چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : روسی صدر امریکی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ 

ولا دیمیر پوٹں نے قوم سے خطاب میں روس میں کورونا کے خلاف جنگ اور ملک کی معاشی بہتری کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔