شوکت خانم ہرجانہ کیس؛ حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اپريل 2021
مسلم لیگی رہنما طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے

مسلم لیگی رہنما طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے

 راولپنڈی: عدالت نے شوکت خانم کینسر ہسپتال ہرجانہ کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سول عدالت میں شوکت خانم کینسر ہسپتال ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج مصباح اختر نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

شوکت خانم کینسر اسپتال کی انتظامیہ نے مسلم لیگی رہنما کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے مسلم لیگی رہنما کے خلاف 50 لاکھ روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت خانم اسپتال پر کرپشن الزامات لگانے پر حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ

مسلم لیگی رہنما طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر سول جج نے مسلم لیگی رہنما کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنیکا حکم دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔