بھارت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ، آئی سی سی کی تشویش میں اضافہ

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 22 اپريل 2021
آئی سی سی چند روز میں اپنا وفد بھارت بھیجے گا

آئی سی سی چند روز میں اپنا وفد بھارت بھیجے گا

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کے بعد آئی سی سی کو بھی فکر لاحق ہوگئی۔

رواں سال اکتوبر نومبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام میں تشویش بڑھنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اگلے چند روز  میں  وفد بھارت بھجوانا ہے تاکہ میچز کے مجوزہ مقامات سمیت دوسرے اہم بنیادی امورز کا جائزہ لیاجائے۔

آئی سی سی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ٹیموں، براڈکاسٹرز اور دوسرے ضروری اسٹاف کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔ بھارت کا دورہ کرنے والا وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک کے ساتھ شیئر کرے گا جس کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔

واضح رہے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ بھارت کی نامور  سیاسی وسماجی شخصیات بھی کورونا میں مبتلا ہورہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔