ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 22 اپريل 2021
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 22 پیسے کے اضافے سے 153.46 روپے پر بند ہوٸی (فوٹو : فائل)

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 22 پیسے کے اضافے سے 153.46 روپے پر بند ہوٸی (فوٹو : فائل)

 کراچی: درآمدات کے لیے بڑھتی ہوٸی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 22 پیسے کے اضافے سے 153.46 روپے پر بند ہوٸی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 20 پیسے کے اضافے سے 153.80 روپے کی سطح پر بند ہوٸی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔