کراچی میں کاروبار کی بندش کے دنوں میں ایک بار پھر تبدیلی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 22 اپريل 2021
تجارتی مراکز ایک بار پھر سے ہفتہ اتوار کے بجائے جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری (فوٹو : فائل)

تجارتی مراکز ایک بار پھر سے ہفتہ اتوار کے بجائے جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری (فوٹو : فائل)

 کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں ہفتے کے دو دن کاروباری بندش کے ایام ایک بار پھر تبدیل کردیے، اب تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے پھر سے جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے سیف ڈیز کی تبدیلی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو سیف ڈیز کا اطلاق کراچی ڈویژن میں ہوگا۔

نوٹی فکشن میں کہا گیا ہے کہ سیف ڈیز بندش کی تبدیلی تجارتی تنظیموں کی درخواست پر کی گئی ہے، حکم نامے کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں، بیکری، دودھ، سبزی، پھل، میڈیکل اسٹورز، ہسپتال ، کلینکس، میڈیا کے اداروں، اخبار فروشوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر پر نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔