گندم کی ’’امپورٹ برائے ایکسپورٹ‘‘ کی اصولی منظوری

رضوان آصف  جمعـء 23 اپريل 2021
عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ (فوٹو : فائل)

عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ (فوٹو : فائل)

 لاہور: وزیراعظم نے فلورملز ایسوسی ایشن کی تجویز پر گندم کی ’’امپورٹ برائے ایکسپورٹ‘‘ کی اصولی منظوری دیدی۔

ملک میں گندم آٹا کی قیمتوں اور دستیابی کو مستحکم رکھنے اور گندم سے تیار مصنوعات کی ایکسپورٹ کے ذریعے تجارت میں اضافہ اور فلورملنگ سیکٹر کی ترقی کیلیے وزیراعظم نے فلورملز ایسوسی ایشن کی تجویز پر گندم کی ’’امپورٹ برائے ایکسپورٹ‘‘ کی اصولی منظوری دیدی۔

عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پنجاب اور پختونخوا کے فلور مل مالکان پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بے جا زیادتیوں اور ملز کی خریدی گندم کو زبردستی سرکاری گوداموں میں اتارنے کے خلاف پھٹ پڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔