عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

خصوصی رپورٹر  جمعـء 23 اپريل 2021
عالمی بینک کی جانب سے دی جانے والی رقم صحت اور تعلیم پر خرچ ہوگی

عالمی بینک کی جانب سے دی جانے والی رقم صحت اور تعلیم پر خرچ ہوگی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کے مطابق اسپیڈ پروگرام کی بدولت صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں آنے والی مشکلات کو کم کیا جاسکے گا، پروگرام کے تحت تعلیم و صحت کے شعبے میں شفافیت اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ مرد و عورت کے درمیان بنیادی سہولیات کی فراہمی کو برابری کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان 1950 سے عالمی بینک کا ممبر ہے اور اب تک 40 ارب ڈالر کی سہولت حاصل کرچکا ہے اس وقت ورلڈ بینک کے تعاون سے 13 ارب ڈالر کی لاگت سے 57 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔