- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- نیب ترامیم سے کن کن کیسز کو فائدہ پہنچا؟سپریم کورٹ
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق ملک کی بحیثیت چیئرمین نادرا برطرفی غیر قانونی قرار دے دی

میں چھٹیوں پرتھا واپس آیاہوں توپتہ چلاکہ بہت تبدیلی آچکی ہے، جسٹس نورالحق قریشی فوٹو:فائل
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے چند روز پیشتر مستعفی ہونے والے چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرقی سے کو غیر قانونی قارار دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس نورالحق قریشی پرم شمتل سنگل بنچ نے طارق ملک کی بحیثیت چیئرمین نادرا برطرفی کے خلاف درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں طارق ملک کی برطرفی کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اپنا فیصلہ سناتے وقت جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس دیئےکہ وہ چھٹیوں پرتھے اس دوران نہ انہوں نے ٹی وی دیکھا اور نہ ہی اخبار پڑھاجب واپس آئے ہیں تو پتہ چلا ہے کہ منظر نامے میں بہت سی تبدیلیاں ہوگئی ہیں۔
طارق ملک نے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزارت داخلہ کو بھجوایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر چیرمین نادرا کی حیثیت سے مزید ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتے جب کہ میرا مستعفی ہوجان ادارے کے مفاد میں ہے، جس کے باعث وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے طارق ملک کا بطور چیرمین نادرا کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائر زاہد حسین کو قائم چیرمین نادرا تعینات کردیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے طارق ملک کے کنٹریکٹ کی منسوخی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر دوبارہ بحال کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔