خیبر پختونخوا حکومت کا شہید اعتزازحسن کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 13 جنوری 2014
صوبائی حکومت کا ہائی اسکول ابراہیم زئی کا نام  شہید اعتزاز کے نام سے منسوب اور ہنگو میں ان کے نام سے اسٹیدڈیم بنانے کا بھی اعلان   فوٹو:فائل

صوبائی حکومت کا ہائی اسکول ابراہیم زئی کا نام شہید اعتزاز کے نام سے منسوب اور ہنگو میں ان کے نام سے اسٹیدڈیم بنانے کا بھی اعلان فوٹو:فائل

ہنگو: عمران خان کی جھاڑ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت حرکت میں آگئی. خیبرپختونخوا حکومت نے اعتزازحسن کے لواحقین کے لئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی اشتیاق ارمڑ، وزیراعلی کے مشیرامجد آفریدی  او رکمشنر کوہاٹ ہنگو شہید اعتزاز حسن کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے اعلان کیا کہ ہائی اسکول ابراہیم زئی جہاں اعتزاز حسن زیر تعلیم تھا کا نام اعتزاز حسین کے نام سے منسوب کرنے اور اس کے علاوہ ہنگو میں اعتزاز کے نام سےاسٹیدڈیم بنانےکا بھی اعلان کیا اور شہید اعتزاز کی قربانی کوسراہا۔

سابق صدر زرداری کی طرف سے بھی ایم پی اے نگہت اورکزئی کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے وفد نےاعتزاز حسن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔