چین میں چاقو بردار شخص کا اسکول پر حملہ، 16 بچے اور 2 استاد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 28 اپريل 2021
زخمیوں میں سے دو بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو: فائل

زخمیوں میں سے دو بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو: فائل

بیجنگ: چین میں پرائمری اسکول میں ایک چاقو بردار شخص نے زبردستی اندر داخل ہوکر بچوں پر حملہ کردیا جب کہ بچوں کو بچانے کے لیے آنے والے دو اساتذہ کو بھی زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے خود مختار علاقے گوانگشی کے ایک کنڈرگارٹن اسکول میں چاقو بردار شخص نے داخل ہوکر بچوں پر پہ در پہ وار کیئے۔

حملہ آور نے بچوں کو بچانے کے لیے آنے والے اساتذہ پر بھی حملہ کردیا۔ چاقو بردار شخص کے حملے میں اساتذہ اور 16 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : چین کے کنڈرگارٹن اسکول میں خاتون کا چاقو سے حملہ، 14 بچے زخمی

پولیس نے چاقو بردار 24 سالہ مقامی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم اب تک حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چین میں اسکول پر کیمیکل حملے میں 51 بچے، 3 اساتذہ زخمی 

واضح رہے کہ چین میں اس سے قبل بھی چاقو بردار شخص کے حملے واقعات ہوچکے ہیں اور ان سب میں وجہ حملہ آوروں کا نفسیاتی امراض یا ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہونا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔