امیتابھ بچن نے خودکشی کا کیوں سوچا؟

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اپريل 2021
امیتابھ بچن کو 2 اگست 1982 کو دوبارہ زندگی ملی تھی، فوٹوفائل

امیتابھ بچن کو 2 اگست 1982 کو دوبارہ زندگی ملی تھی، فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اپنی زندگی کے ایک مقام پر خودکشی کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن ایسی کیا وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں امیتابھ بچن بالی ووڈ کے میگااسٹار ہیں اور گزشتہ 5 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بگ بی کو 2 اگست 1982 کو دوبارہ زندگی ملی تھی۔

دراصل امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’قلی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے بہت خطرناک حادثہ ہوگیا تھا۔ جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی کئی سرجریاں کی گئیں۔ اس حادثے نے پوری قوم کو پریشان کردیا تھا اور  امیتابھ بچن کے مداح ان کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کررہے تھے۔

بگ بی تقریباً دو ماہ علاج کے بعد اپنے گھر آئے تھے لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی ۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ امیتابھ بچن اس حادثے کی وجہ سے  بہت زیادہ تناؤ اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے جس کے نتیجے میں ان کے دماغ میں پریشان کن خیالات نے اپنی جگہ بنالی تھی یہاں تک کہ ایک  موقع پر وہ خودکشی کرنے کا بھی سوچنے لگے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔