- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
- پاکستانی قاری کا امریکا میں تراویح کے سب سے بڑے اجتماع کی امامت کا اعزاز
- امریکا کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر جوابی فضائی حملے؛11 ہلاکتیں
- مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ
- مشہور موسیقار ’بے ٹہووِن‘ کی موت کے 200 سال بعد ڈی این اے تجزیہ
- اب مائیکروسوفٹ براؤزر میں الفاظ سے اے آئی تصاویر تخلیق کرنا ممکن
- رمضان المبارک؛ سحری کی ایسی غذائیں جن سے دن بھر بھوک نہیں لگے گی
- عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- چین نے پاکستان کی دو ارب ڈالر کی قرض ادائیگی مؤخر کردی
- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلا شروع ہوگیا

افغانستان میں اس وقت 36 ممالک کے 9،592 فوجی موجود ہیں، فوٹو: فائل
کابل: طالبان کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے نیٹو افواج نے افغانستان سے انخلا کا آغاز کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو اتحادیوں نے رواں ماہ کے وسط میں افغانستان سے انخلا کا فیصلہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اب غیر ملکی فوجیوں کی واپس اپنے ملکوں کو روانگی کا آغاز ہوگیا ہے۔
نیٹو حکام نے افغانستان سے ریزولوٹ سپورٹ مشن فورسز کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کے مکمل انخلا کے عمل کو چند مہینوں میں مکمل کرلیں گے تاہم انہوں نے فوجی دستوں کی تعداد اور واپسی کی ٹائم لائن کے بارے میں تفصیل دینے سے انکار کردیا۔
نیٹو حکام نے مزید کہا کہ اولین ترجیح ہمارے فوجیوں کی محفوظ راستوں کے ذریعے اپنے ملکوں کو بحفاظت روانگی ہے اور ہم اپنے اہلکاروں کو نقصان سے بچانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اگر طالبان نے حملے کیئے تو بھرپور جواب دیں گے۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا کا اپنے سفارت کاروں کو فوجی دستوں کا انخلا شروع ہوتے ہی کابل چھوڑنے کا حکم
قبل ازیں امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ 11 ستمبر تک اپنی تمام افواج کو افغانستان سے واپس بلا لے گا۔ افغانستان میں اس وقت امریکا کے ڈھائی ہزار فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
افغانستان میں 7 اکتوبر 2001 کو غیر ملکی افواج کی تعیناتی کا آغاز ہوا تھا اور 20 دسمبر 2001 کو اقوام متحدہ کی اجازت کے بعد عالمی سلامتی معاونت فورس میں نیٹو کے 43 اتحادی اور شراکت دار بھی شامل ہوئے اور اس وقت افغانستان میں 36 ممالک کے 9 ہزار 592 فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا نے افغانستان میں 10 فوجی اڈے بند کردیئے
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے بعد یکم مئی تک تمام امریکی افواج کے انخلا کا وعدہ کیا تھا تاہم نئے امریکی صدر نے اس تاریخ میں 11 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔