- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
- بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
- بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
- بولان میں لیویز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہل کار شہید
- لاپتہ افراد کے معاملے پر بڑوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی، سپریم کورٹ
- متحدہ رہنما بابر غوری کے وارنٹ معطل، حفاظتی ضمانت منظور
- حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان
- عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا
- ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو 5 ہزار مرغیاں لے کر فرار
- پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج
- نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش اورتیز ہوائیں، آکلینڈ میں ایمرجنسی نافذ
- لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی
- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
الیکٹرانک ووٹنگ نظام پر الیکشن کمیشن کے تحفظات، استعداد پر سوالات اٹھا دیے

الیکٹرانک، بائیومیٹرک ووٹنگ مشین کام کرنا چھوڑ گئی تو متبادل کیا ہوگا، مشین کون بنائے گا، ہیکنگ سے کتنی محفوظ ہوگی۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ نظام سے متعلق حکومت کو تحفظات سے آگاہ کردیا جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔
ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم ہی نہیں کیں، الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ الیکٹرانک ،بائیومیٹرک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ آر ٹی ایس کی طرح کام کرنا چھوڑ گئی تو متبادل کیا ہو گا۔
ٹیکنالوجی میں جدت کے باعث مشینوں کے ایک بار استعمال کے بعد دوبارہ استعمال میں بھی پیچیدگیاں پیش آ سکتی ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مینوفیکچرنگ لاگت اور استعمال کے بعد سٹوریج اور مرمت بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا ہے کہ الیکٹرانک اور بائیومیٹرک ووٹنگ مشینیں کون بنائے گا اور ہیکنگ سے کتنی محفوظ ہونگی۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئرلینڈ، ہالینڈ، جرمنی، فن لینڈ اور دیگر ممالک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ناکام تجربے کے باعث دوبارہ بیلٹ پیپرز پر آگئے ہیں اور ماضی میں لاہور کے ایک حلقے کے ضمنی انتخاب کے دوران الیکٹرانک اور بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ کامیاب نہیں رہا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ای ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق اپنے خدشات حکومت کے سامنے رکھتے ہوئے آزاد کشمیر انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجرباتی استعمال کی تجویز دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔