بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیوز ڈارک نیٹ پر فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ویب ڈیسک  پير 3 مئ 2021
چاروں ملزمان کا تعلق جرمنی سے ہے، فوٹو: فائل

چاروں ملزمان کا تعلق جرمنی سے ہے، فوٹو: فائل

برلن: جرمنی میں چائلڈ پورنوگرافی کا ايک بہت بڑا بين الاقوامی نيٹ ورک پکڑا گیا ہے جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مواد انٹرنیٹ پر فروخت کیا کرتے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں وفاقی پوليس نے 7 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی میں چار افراد کو گرفتار کيا ہے۔ ان ملزمان کا تعلق بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر ڈارک ویب پر ڈالنے والے ایک چائلڈ پورنو گرافی نیٹ ورک سے ہے۔

چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث اس گروپ کا نام ’’بوائز ٹاؤن‘‘ ہے اور دنیا بھر میں اس سے منسلک لوگوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے۔ اس گروپ کے کارندوں کے خلاف نیدرلینڈز، سویڈن، آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا کے تفتیشی اداروں نے بھی تحقیقات میں معاونت کی۔

ان کارندوں سے ملنے والا مواد انتہائی ہولناک ہے کچھ تصاویر میں بچوں کے ساتھ سنگین جنسی زیادتی کرتے دکھایا گیا ہے۔ جرمنی کی پولیس نے کارندوں کی گرفتاری کے بعد اس نيٹ ورک کے تمام پليٹ فارمز کو بند کر ديا گيا ہے۔کو بند کرا ديا ہے۔

واضح رہے کہ ڈارک نیٹ مرکزی دھارے میں شامل سرچ انجنوں کی رسائی سے باہر ایک انٹرنیٹ کا علاقہ ہے جسے بچوں سے جنسی زیادتی، منشیات، اسلحے کی فروخت اور دیگر غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔