کنگنا رناوت بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگنے پر سخت ناراض

ویب ڈیسک  پير 3 مئ 2021
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹس میں’’درخت اگانے‘‘ سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹس میں’’درخت اگانے‘‘ سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مودی سرکار کی جانب سے مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کی اس وقت کورونا وائرس کی سنگین صورتحال چل رہی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جب کہ آگسیجن کی کمی کے باعث بھی سیکڑوں ہلاکتیں ہورہی ہیں جس کے باعث مودی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت 3 ماہ کے اندر ملک میں 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے، ایک آکسیجن پلانٹ میں ایک منٹ کے اندر ایک ہزار لیٹر گیس فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ کرہ ارض سے جرثومے یا کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ  اسی کی زرخیزی پر اثر انداز ہوگا اور زمین انہیں یاد کرے گی لیکن انسان کے جانے سے زمین کو کوئی فرق نہیں پڑتا اگر آپ زمین سے محبت نہیں کرتے تو زمین کو قطعاً آپ کی کوئی ضرورت نہیں۔

بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر اداکارہ نے کہا ’’ ہر کوئی زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹس بنا رہا ہے اور آکسیجن سلینڈرز ٹنوں کے حساب سے مل رہے ہیں لیکن ہم کس طرح اس ساری آکسیجن کا بدلہ دے سکیں گے جو زبردستی ماحول سے لی جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے ہم نے اپنی غلطیوں اور ان سے ہونے والی تباہی سے کچھ نہیں سیکھا‘‘۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارتی اسپتال میں آکسیجن نہ ہونے سے کورونا کے 24 مریض ہلاک

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹس میں’’درخت اگانے‘‘ سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانوں کے لیے آکسیجن پلانٹس کے اعلان کے ساتھ ساتھ حکومت کو فطرت کے لیے بھی کچھ ریلیف فراہم کرنا چاہیے اور جو لوگ اس آکسیجن کا استعمال کررہے ہیں انہیں ہوا اور فضا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کرنا چاہیے، ہم کب تک کسی طفیلیئے کی طرح زمین سے لیتے رہیں گے اور زمین کو واپس کب لوٹانا شروع کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔