افغان سیکیورٹی فورسز کی طالبان سے جھڑپوں میں 9 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 4 مئ 2021
 حملوں کے بعد طالبان 16 اہلکاروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

حملوں کے بعد طالبان 16 اہلکاروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

بغلان: افغان صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کی طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد طالبان 16 اہلکاروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں صوبہ فرح میں 20 ، بغلان میں 4، بدخشاں میں 8 اور ہیرات میں 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 62 طالبان ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تاہم متعدد علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔