- پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات روشن
- لاہور؛ خرچہ مانگنے پر شوہر کے مبینہ چھریوں کے وار سے تین بچوں کی ماں زخمی
- لاہور؛ باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ؛ اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک
- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ 90 رنز پر ڈھیر
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
مصر کا فرانس سے 4.5 ارب ڈالر میں 30 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ
انقرہ: مصر نے فرانس سے ساڑھے چار ارب ڈالر میں 30 رافیل لڑاکا جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر، فرانس سے 30 رافیل جیٹ طیارے ساڑھے چار ارب ڈالر میں خریدے گا جس کے لیے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر اتفاق کی تصدیق مصر کے وزارت دفاع نے بھی کی ہے۔
معاہدے کے مندرجات کو اپریل کے آخر میں حتمی شکل دیدی گئی تھی اور آج معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ فرانس 2013 سے 2017 تک مصر کو اسلحہ فروخت کرنے والا ایک بڑا ملک رہا ہے۔
رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے میں میزائل مہیا کرنے والی کمپنیوں ایم بی ڈی اے اور دفاعی آلات فروخت کرنے والی فرم سفران الیکٹرانکس اینڈ ڈیفنس کے ساتھ 20 کروڑ یورو کی مالیت کے ٹھیکے بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون کو اپنے اس بیان پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وہ مصر کو ہتھیاروں کی فروخت کا معاملہ انسانی حقوق کی صورت حال سے مشروط نہیں کریں گے۔
مصر میں جنرل عبدالفتاح السیسی نے 2013 میں اخوان المسلمین نے محمد مرسی کو معزول کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور جب سے وہاں سنگین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ آزادی اظہار رائے پر پابندی اور سیاسی جماعتوں پر کریک ڈاؤن آپریشن پر السیسی پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ فرانس نے 2013 سے 2017 کے درمیان مصر سے اس سے قبل بھی 24 جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا جس میں مزید 12 طیاروں کی فروخت کا آپشن بھی تھا تاہم ان معاہدوں پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔