- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلیے حکومتی ارکان متحرک
اسلام آباد: اسلام آباد میں آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی جانب سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں افطار ڈنردیا گیا۔
افطارعشائیے میں بلوچستان کی موجودہ صورت حال، بلوچستان کے حل طلب مسائل اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف مختلف ارکان کے تحفظات پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنخو اوربلوچستان عوامی پارٹی کے بعض ارکان بھی جام کمال سے ناراض ہیں، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اراکین اسمبلی بھی وزیراعلی جام کمال پر عدم اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں، اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف شکایات کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ارکان وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور افطارعشایئے میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ حکومتی اتحادی وآزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے 2018 کے انتخابات میں جام کمال کو شکست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔