- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
کراچی؛ منگھوپیر سے 2 مغوی بازیاب، 3 اغوا کار مارے گئے
کراچی: اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل اورسٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے منگھوپیرمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 اغوا کاروں کوہلاک کرکے 2 مغویوں کوبحفاظت بازیاب کرالیا۔
منگل کے روز اعلیٰ الصباح منگھوپیر کے علاقے لاڑو گوٹھ میں اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل اور سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے بین الصوبائی اغواکارگروہ کے 3کارندوں علی گوہر،نوکاف اورشفیع اللہ کوہلاک کرکے 2 مغویوں محسن مری ولد محمد حسن مری اور ذوالفقاروسان ولد علیم وسان کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد نے بتایا کہ بازیاب کرائے جانیوالے مغویوں محسن مری اور ذوالفقار وسان کو 23 اپریل کوسائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود سے اغوا کرکے5 کروڑ روپے تاواں طلب کیاگیا تھا، اغوا کا مقدمہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد مقدمے کی تفتیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی گئی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش ملنے کے بعد اے وی سی سی پولیس نے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے ٹیکنیکل اور خفیہ معلومات کی مدد سے بین الصوبائی اغواکارگروہ کا سراغ لگایااورمنگل کی صبح دونوں مغویوں کوبحفاظت بازیاب کراکر مقابلے میں 3 اغوا کاروں کو ہلاک کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔