- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
- اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی
- حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی
- اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے ناقابل قبول ہیں، اٹلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا پیغام
- فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا بھارت کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- امریکا کا اسرائیل کو ایڈوانس اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
- پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کرلی
- کراچی؛ شیر شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی
- غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے
- کراچی میں دونوں مظاہرے سیاسی تنظیموں کی ایما پر کیے گیے، صوبائی وزیر داخلہ
- سیالکوٹ؛ قتل کے مقدمے میں جعل سازی پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ
- روحیل نذیر اور معاذ صداقت پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل
- بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کا کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا
- ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع
- کراچی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے پنک ٹوبر مہم کا انعقاد
- کوئٹہ؛ گھریلو ناچاقی پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، ملزم گرفتار
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
عید کیلیے کپڑے مانگنے پر باپ نے 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر مار ڈالا
فیصل آباد / جڑانوالہ: عید کیلیے کپڑے مانگنے پر بدبخت باپ نے اپنے 4بچوں کو شیخوپورہ کی سب سے بڑی بھکھی نہر میں پھینک کر مار ڈالا۔
نواحی گاؤں میں عید کیلیے کپڑے مانگنے پر بدبخت باپ نے اپنے 4بچوں کو شیخوپورہ کی سب سے بڑی بھکھی نہر میں پھینک کر مار ڈالا اور بعد میں ان کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس نے بچوں کی تلاش کیلیے شیخوپورہ پولیس کی مدد مانگتے ہوئے ملزم کو ان کے حوالے کردیا ، جہاں ریسکیو 1122کا عملہ ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں سرچ آپریشن کر رہا ہے۔ تاہم کسی بھی بچے کی لاش نہ مل سکی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او کھرڑیانوالہ انسپکٹر محسن مینر نے گشت کے دوران چک نمبر 74 ر ب کے رہائشی 35 سالہ محسن کو ڈاکو سمجھتے ہوے روایتی تفتیش کا آغاز کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ ڈاکو نہیں بلکہ مقامی مل میں کام کرتا تھا جسے مل انتظامیہ نے فارغ کر دیا تو اس کے گھر میں فاقہ کشی شروع ہو گئی اور اس کی بیوی نصیب بی بی دو ہفتے قبل لڑائی جھگڑا کر کے اپنے میکے فاروق آباد چلی گئی، میں اسے لینے تین مرتبہ گیا لیکن وہ ساتھ نہ آئی۔
اس دوران بچوں نے عید کے لیے کپڑوں کا مطالبہ کیا تو میں اپنے 4 معصوم بچوں جویریہ، نمرہ، عروہ، ذوالقرنین کو 4 روز قبل گھر سے اپنے ساتھ موٹرسائیکل پر بٹھایا اور کپڑے لیکر دینے کے بہانے شیخوپورہ روڈ پر بھکی نہر میں پھینک دیا،ملزم محسن کے تھانہ بھکھی میں پہنچتے ہی اس کیس کا ایک پہلو سامنے آگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی مصباح پر بد چلنی کا الزام عائد کر دیا اور کہا کہ اس نے بیوی کے رویہ کی وجہ سے مشتعل ہو کر بچوں کو نہر میں پھینکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔