اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 252 فیصد اضافہ

بزنس رپورٹر  بدھ 5 مئ 2021
اپریل کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ کا رجحان مستحکم رہا۔ فوٹو: فائل

اپریل کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ کا رجحان مستحکم رہا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اپریل 2021 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.94 ملین ٹن رہی جو اپریل 2020 میں ہونے والی 3.52 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 40.41 فیصد زائد رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اپریل 2021 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 4.066 ملین ٹن رہی جو اپریل 2020 کی مقامی کھپت 3.271 ملین ٹن کے مقابلے میں 24.29 فیصد کے نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

سیمنٹ کی برآمدات جو گذشتہ سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے دباؤ کا شکار تھی 252 فیصد کے بھرپور اضافہ سے 8 لاکھ 77 ہزار 163 ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل میں 2 لاکھ 49 ہزار 127 ٹن رہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔