بابراور فخر زمان آئی سی سی کی بہترین کھلاڑیوں کیلیے نامزد فہرست میں شامل

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 5 مئ 2021
 بابر اعظم  نے اپریل میں ون ڈے کے نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا فوٹوفائل

بابر اعظم نے اپریل میں ون ڈے کے نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا فوٹوفائل

لاہور: پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کی  نامزد کردہ  فہرست میں شامل کرلیے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منتھ آف اپریل کے لیے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے ساتھ نیپال کے خوشال بھرنل قابل ذکر ہیں۔

بابر اعظم  نے اپریل میں ون ڈے کے نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 193 رنز کی اننگز  کھیل کر سب کے دل جیتے ہیں۔

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں آسٹریلیا کی  دو اور نیوزی لینڈ کی ایک کرکٹرشامل ہے۔فینز کے ساتھ کرکٹ ایکسپرٹ کا پینل ووٹنگ کے ذریعے پلیئرآف دی منتھ  کا انتخاب کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔