کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی درخواست سننے کے لئے 3 نام تجویز

ویب ڈیسک  بدھ 5 مئ 2021
حکومت نے  تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم قرار دیا تھا۔ فوٹو:فائل

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم قرار دیا تھا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی کی درخواست سننے والی کمیٹی کے لئے 3 نام تجویز کر دئیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی پابندی پر نظر ثانی درخواست سننے کے لئے کمیٹی کے قیام کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، کمیٹی کی تشکیل کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک کی پابندی کے خلاف حکومت کو نظر ثانی اپیل

وزارت داخلہ نے کمیٹی کے لئے تین نام تجویز کئے ہیں،  کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ایوب چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ محمد رمضان اور وزارت قانون کے جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد مغل کمیٹی شامل ہیں۔  کمیٹی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی کی اپیل پر نظر ثانی کا آغاز کرے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت کا تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ احتجاجی مظاہروں کے بعد گزشتہ ماہ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار 

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سیکرٹری داخلہ کے پاس نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ تحریک لبیک الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اس پر عائد کردہ پابندی بلاجواز ہے جسے ختم کیا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔