بھارتی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا کے باعث ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 6 مئ 2021
اداکارہ ابھی لاشا بالی ووڈ کے علاوہ کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں فوٹوبھارتی میڈیا

اداکارہ ابھی لاشا بالی ووڈ کے علاوہ کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں فوٹوبھارتی میڈیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’چھچھورے‘‘ کی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔ اداکارہ ابھی لاشا کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ اور کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں بھی کام کرچکی تھیں۔

اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔ ڈائریکٹر ششانک نے ابھی لاشا پاٹل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت محنتی اداکارہ تھیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابھی لاشا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار و کامیڈین کورونا کے باعث ہلاک

واضح رہے کہ بھارتی تامل فلموں کے مزاحیہ اداکار پانڈو بھی آج صبح کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔ ان کے علاوہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔