ایمیزون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرے گا، مشیر تجارت

نمائندہ خصوصی  جمعرات 6 مئ 2021
ایمیزون میں شمولیت ہمارے کاروباری افراد کے لئے ایک بہترین موقع ہے، عبدالرزاق داؤد

ایمیزون میں شمولیت ہمارے کاروباری افراد کے لئے ایک بہترین موقع ہے، عبدالرزاق داؤد

 اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ایمیزون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرے گا۔

مشیر تجارت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم پچھلے سال سے ایمیزون کے ساتھ منسلک ہیں اور اب یہ ہو رہا ہے، ایمیزون فروخت کنندگان میں شمولیت ہمارے نوجوانوں ، ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پوری دنیا کے بہت سارے لوگوں نے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے دس سال سے نا ہوسکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا، AMAZON نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب سے بڑی آن لائن شاپنگ بازار امیزون اب تک پاکستان سے کسی شخص کو بطور سیلر رجسٹر نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی شہری دیگر ممالک سے امیزون کے اکاؤنٹس کھلواکر اس پر کام کرتے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔