رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے، اسد عمر

ویب ڈیسک  جمعـء 7 مئ 2021
 آئیں مل کراس اہم ترین وقت کواحتیاط سے گزاریں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی۔ فوٹو: فائل

آئیں مل کراس اہم ترین وقت کواحتیاط سے گزاریں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے۔

این سی اوسی کے سربراہ وفاقی وزیراسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ کے کرم اوربروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں، ‏رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے۔

اسد عمرنے کہا کہ آئیں مل کراس اہم ترین وقت کواحتیاط سے گزاریں۔ اسد عمر نے جمعتہ الوداع کی مبارک باد بھی پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔