کراچی؛ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، دولہے کا والد اور ہوٹل منیجر گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 8 مئ 2021
پولیس کی کارروائی کے دوران دولہا دلہن کو لے کر فرار ہو گیا، مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

پولیس کی کارروائی کے دوران دولہا دلہن کو لے کر فرار ہو گیا، مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  صدر میں واقع نجی ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کروانا مہنگا پڑھ گیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا کے والد اور ہوٹل کے منیجر کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پریڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر صد شاہراہ عراق پر واقع نجی ہوٹل میں جاری شادی کی تقریب میں کارروائی کرتے ہوئے دلہا کے والد اشوک کمار اور ہوٹل منیجر عمیر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران باراتی اوردولہا دلہن کے ہمراہ فرار ہو گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے بتایا کہ ہوٹل مالک کی جانب سے لاک ڈاؤن میں ڈبل رقم وصول کرکے ہندو برادری کو شادی کی تقریب کی اجازت دی تھی ہوٹل کے مرکزی دروازے پر تالا لگا ہوا تھا اوراندرشادی کی تقریب چل رہی تھی ہوٹل کے میزنائن فلورپرکم وبیش 250 افراد کی تقریب رکھی گئی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے حراست میں لیئے گئے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/772 بجرم دفعہ 188 کے تحت پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔