- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیوں کا آخری دن
کراچی: سندھ کے عوام کے پاس عید شاپنگ کے لئے چند گھنٹے سے بھی کم کا وقت رہ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیوں کا آج آخری روز ہے، اورعوام کے پاس آج عید شاپنگ کے لئے بس چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، آج تمام کاروباری سرگرمیوں کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے، اور اس کے بعد 8 روز کی بندش شروع ہوجائے گی۔
صوبہ سندھ میں کورونا ایس اوپیز کے تحت نئی پابندیاں کل سے 16 مئی تک نافذ ہوں گی، کل سے عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازاروں پر پابندی ہوگی، 16 مئی تک صرف ضروری کاروباری سرگرمیوں کو صبح 5 سے شام 7 بجے تک اجازت ہوگی، تاہم اشیائے خورونوش، میٹ و چکن شاپس، ڈیری شاپس، بیکریز، فارماسیز، پیٹرول پمپس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سندھ بھر میں تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید تعطیلات کے دوران بند رہیں گے، ریسٹورینٹس کے اندر اور باہر بیٹھ کر کھانے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹس پر ٹیک اوے کی اجازت شام 7 بجے تک ہوگی، شام 7 بجے کے بعد ریسٹورنٹس پر صرف ہوم ڈیلیوری یا ڈرائیو تھرو کی اجازت ہوگی۔
صوبے میں انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی، نجی گاڑیوں، ٹیکسی، رکشے میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی، ایس اوپیز کے بغیر سفر پر پابندی ہوگی، شہریوں کے لئے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے،جب کہ زیادہ رش والے علاقوں میں جانے سے گریز کیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔