نیسلے پاکستان نے پائیدارترقی اور مشترکہ اقدار کی تخلیق پررپورٹ شائع کردی

 ہفتہ 8 مئ 2021
نیسلے کا مقصد غذائیت سے بھرپور غذا کی فراہمی سے آج اور آنے والی نسلوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ (تصاویر بشکریہ: نیسلے پاکستان)

نیسلے کا مقصد غذائیت سے بھرپور غذا کی فراہمی سے آج اور آنے والی نسلوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ (تصاویر بشکریہ: نیسلے پاکستان)

لاہور: نیسلے پاکستان نے حال ہی میں ’’نیسلے ان سوسائٹی: کریئٹنگ شیئرڈ ویلیو (CSV 2020) رپورٹ‘‘ شائع کی ہے۔

نیسلے پاکستان کی طرف سے مشترکہ اقدار کی تخلیق کے حوالے سے شائع رپورٹ میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (UN SDGs) کے تحت افراد، خاندانوں، معاشروں اور دنیا کےلیے تین مرکزی شعبوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نیسلے کے مشترکہ اقدار کی تخلیق (CSV) فلسفے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سی ای او، نیسلے پاکستان، سامر شدید نے کہا ’’ہمارے CSV اقدامات ہمارے کاروبار کرنے کے طریقوں کےلیے بنیادی رہنمائی اصول فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم شیئر ہولڈرز اور معاشرے کےلیے مشترکہ اقدار کی تخلیق کے ذریعے کامیابی کا طویل سفر طے کریں گے۔‘‘

سامر شدید کے بقول، ’’ہماری کمپنی کی صحت اس معاشرے کی صحت اور استحکام سے وابستہ ہے جہاں ہم آپریٹ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نیسلے کا مقصد غذائیت سے بھرپور غذا کی فراہمی سے آج اور آنے والی نسلوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ نیسلے کے CSV اقدامات ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کےلیے معاون ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ’’مستقبل میں معاشروں کی بہتری کےلیے اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس میں اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرام بھی متعارف کرارہے ہیں۔ عالمی سطح کے شعبوں پر ہماری توجہ ہمارے مقصد میں مضبوطی سے سرایت کرچکی ہے اور ہر ایک شعبے میں کی جانے والی ہماری کوششیں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (UN SDGs) کے مطابق ہیں۔‘‘

2020میں کورونا وبا نے پاکستان سمیت پوری دنیا پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ کورونا وبا سے متاثرہ افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کی غذائی ضروریات پوری کرنے کےلیے نیسلے پاکستان نے 40 لاکھ کی تعداد میں دودھ، جوس، بچوں کی غذا، پانی اور آئرن سپلیمنٹ پر مشتمل مصنوعات کو معاشرے کے متاثرہ طبقات میں معاونت کے طور پر فراہم کیا۔

غذائی کمی کے حوالے سے ملک کو درپیش چیلنجوں اور اچھی صحت اور فلاح بہود کے بارے میں یو این ایس ڈی جی 3 کے مطابق، صحت مند بچوں کےلیے نیسلے کے پروگرام (N4HK)  کے ذریعے رواں سال 2 لاکھ 50 ہزار بچوں تک رسائی حاصل کی گئی جبکہ 310 اسکولوں میں 1300 سے زائد اساتذہ کو غذائیت کے حوالے سے تربیت بھی فراہم کی گئی۔

حکومت کے احساس پروگرام کے تحت ‘نیسلے بی آئی ایس پی (BISP) رُورل ویمن سیلز پروگرام‘ کے ذریعے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی 1500 خواتین کو مدد فراہم کی گئی جو پنجاب اور سندھ کے 12 اضلاع میں دیہی سیلز ایجنٹس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین کی مائیکروفائنانس تک رسائی کو بہتر بنانے کےلیے نیسلے پاکستان اور فلاحی ادارے اخوت میں شراکت داری کے ذریعے 147 خواتین کو ان کے کاروبار کو بڑھانے میں مدد فراہم کی جو یواین ایس ڈی جی 5 (صنفی مساوات) اور 8 (کام کا موزوں ماحول اور معاشی ترقی) کےلیے نیسلے کے عزم کا حصہ ہے۔

نیسلے کے ’’سی ایس وی‘‘فلسفے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز، نیسلے پاکستان، وقار احمد نے کہا ’’عالمی پائیدار ترقی کے حوالے سے ہمارا روڈ میپ چار مقاصد پر مشتمل ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی، پائیدار پیکیجنگ، پانی کا تحفظ اور ذمہ دار سورسنگ پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا: ’’ہم 100 فیصد پیکیجنگ کو 2025 تک ری سائیکل یا دوبار قابل استعمال بنانے کو یقینی بناتے ہوئے کچرے سے پاک مستقبل کے حصول کےلیے مستقل جدوجہد کررہے ہیں جبکہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو 2030 تک نصف اور 2050 تک صفر کرکے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے پُرعزم بھی ہیں۔‘‘

پانی ایک مشترکہ اور قیمتی وسائل ہے جس کا  تمام استعمال کنندہ کی طرف سے پائیدار انتظام کیا جانا چاہیے۔ اپنی اجتماعی کوششوں کی سوچ کے ساتھ نیسلے پاکستان نے ’کیئرنگ فار واٹر-پاکستان‘‘ انیشی ایٹیو/ اقدام کے تحت لمس، یو وی اے ایس، ڈبلیو ڈبلیو ایف، ایس ڈی پی آئی اور پی آئی آر سی جیسے اداروں کے ساتھ مل کر 152 ایکڑ زمین پر ’’ڈرپ اِری گیشن سسٹم‘‘ نصب کیا گیا جس سے 2020 میں 428 ملین لیٹرز پانی کی بچت کرنے میں مدد ملی۔ یہ اقدام پائیدار ترقی کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے ہدف نمبر 6 اور 17 سے مربوط ہے۔

وقار احمد نے مزید کہا: ’’پاک مستقبل کے ہمارے وژن کو عملی جامہ پہنانے کےلیے ہم پیکیجنگ کے کچرے سے نمٹنے کےلیے اپنے اقدامات کو تیز کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے آگاہی مہمات اور مقامی لوگوں کی تربیت کے ذریعے ذمہ دار سیاحت کو  فروغ دینے کےلیے صوبہ خیبرپختونخوا میں ’ٹریول رسپانسیبلیٹی فار ایکسپیریئنسنگ ایکو سسٹم‘ (TREK) کے آغاز کےلیے عالمی بینک اور خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔‘‘

علاوہ ازیں، کمپنی کا ضلعی انتظامیہ، گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور قراقرم ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت میں ’’کلین ہنزہ پروجیکٹ‘‘ جاری ہے۔ پروجیکٹ کے تحت ہنزا اور گلگت کو کچرے سے پاک بنانے اور خطے میں پائیدار سیاحت کے فروغ کےلیے پلاسٹک کے کچرے کی ویسٹ مینجمنٹ اور ری سائیکلنگ کے نظام پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

 

نیسلے پاکستان کے بارے میں

نیسلے غذائی مصنوعات اور مشروبات تیار کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنی ہے۔ یہ دنیا کے 191 ممالک میں فعال ہے۔ نیسلے کے 3 لاکھ 28 ہزار ملازمین معیارِ زندگی کو بڑھانے اور صحت مند مستقبل کےلیے کردار ادا کرنے کے نیسلے کے مقصد کےلیے پرعزم ہے۔ نیسلے والدین اور بچوں کےلیے انواع و اقسام کی مصنوعات اور خدمات کی فراہم کرتی ہے۔

مزید معلومات کےلیے: راحت حسین، مینیجر پبلک افیئرز، نیسلے پاکستان

ای میل: [email protected]

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔