آئین سے متصادم قانون سازی پرعدلیہ کاساتھ دینگے،یاسین آزاد

ایکسپریس اردو  پير 9 جولائی 2012
 سپریم کورٹ کوآئین سے متصادم قانون سازی ختم کرنے کااختیارہے،صدرسپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ کوآئین سے متصادم قانون سازی ختم کرنے کااختیارہے،صدرسپریم کورٹ بار

لاہور: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزادنے کہا ہے کہ حکومت آئین سے متصادم قانون سازی کرکے عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کی صورتحال پیداکرے گی، حکومت کوچاہیے کہ وہ کوئی بھی ایسی قانون سازی نہ کرے جس سے اداروں میںٹکرائوہوکیونکہ سپریم کورٹ کوآئین سے متصادم قانون سازی ختم کرنے کا اختیار ہے ،انھوںنے کہاکہ پہلے ہی سپریم کورٹ اور حکومت کے درمیان محاذآرائی کی صورتحال ہے اوران حالات میں اگر حکومت نے آئین سے متصادم قانون سازی کی تویہ ملک‘ جمہوریت اوراداروںکے مفاد میں نہیں ہوگا ،

انھوںنے کہاکہ وکلاآئین سے متصادم قانون سازی کی صورت میںسپریم کورٹ کابھرپور ساتھ دیںگے، انھوںنے کہاکہ ملک میںانتخابات کاوقت قریب آرہاہے، حکومت کوچاہیے کہ وہ مردے گڑے مردے اکھاڑنے کی بجائے ملک میںمہنگائی،بیروزگاری اورلوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔