افغانستان ؛ گرلز اسکول حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی

ویب ڈیسک  پير 10 مئ 2021
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، فوٹو: افغان میڈیا

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، فوٹو: افغان میڈیا

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں دو روز قبل ایک اسکول کی دیوار سے پہلے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی اور پھر 2 راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 85 ہوگئی جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طالبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ 100 سے زائد طالبات کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین راکٹ اسکول کی عمارت سے ٹکرائے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔