اعتکاف میں بیٹھا شخص مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 8 مئ 2021
ہفتے کو وہ فجر کی نماز پڑھ کر بالکونی میں سوگیا تھا کہ پراسرار طور پر نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا (فوٹو : فائل)

ہفتے کو وہ فجر کی نماز پڑھ کر بالکونی میں سوگیا تھا کہ پراسرار طور پر نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا (فوٹو : فائل)

 کراچی: نیو کراچی میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا شخص پراسرار طور پر مسجد کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 32 سالہ ایاز نیوکراچی سیکٹر ساڑے پانچ کا رہائشی اور خضری مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا ہوا تھا۔ ہفتے کو وہ فجر کی نماز پڑھ کر بالکونی میں سوگیا تھا کہ پراسرار طور پر نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بالکونی کی باؤنڈری وال نہیں تھی، مذکورہ شخص سوتے ہوئے کروٹ لیتے ہوئے نیچے گر کر جاں بحق ہوا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔