گلوکارعارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک  اتوار 9 مئ 2021
عارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث نجی اسپتال داخل میں کروایا گیا تھا  فوٹوفائل

عارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث نجی اسپتال داخل میں کروایا گیا تھا فوٹوفائل

لاہور: معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

عارف لوہار کی اہلیہ کو چند روز قبل بخار کے باعث نجی اسپتال داخل میں کروایا گیا تھا۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا۔ جہاں وہ اتوار کی صبح اپنے حقیقی سے جا ملیں۔

عارف لوہار کی اہلیہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ سبزہ زار میں  ہوئی جس میں کامیڈین غفار لہری سمیت قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔