- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
وزیراعظم کی عوام دشمن سوچ کی بدولت ملک تباہ ہوچکا ہے، بلاول بھٹو
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک وزیراعظم کی عوام دشمن سوچ کی بدولت معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں غربت کی شرح میں تشویش ناک اضافے پر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر کھڑے ہیں جب کہ پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں، پاکستان میں دوائیں سو فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں اور غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عام آدمی کی جیب سے 90 ارب روپے سے زائد نکالنے کیلئے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جب کہ عید کے بعد صنعتی شعبے سے 20 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دینے کے خدشے نے حقیقت کا روپ دھارا تو حالات اور خراب ہوجائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کی تباہی کی وجہ کرپشن کو بتانے والے وزیراعظم صاحب! ملک آپ کی عوام دشمن سوچ کی بدولت معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے، اشرافیہ کے لئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کے لئے لنگر خانے، وزیراعظم صاحب ایسے نہیں چلے گا۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے بعد بھی کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے غلط الزامات بے نقاب ہوگئے اور سچ سامنے آگیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہ حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہماری برتری 900 ووٹوں سے زیادہ ہوگئی، اہلیان کراچی نے سلیکٹڈ کو مسترد کرکے پی پی پی کو اپنی امیدوں کا محور بنایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔