شعیب ملک کی نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 9 مئ 2021
شعیب ملک نے شو کے سیٹ پر انتہائی خوبصورت نعت پڑھ کر دل جیت لیے فوٹوانٹرنیٹ

شعیب ملک نے شو کے سیٹ پر انتہائی خوبصورت نعت پڑھ کر دل جیت لیے فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: سابق قومی کپتان شعیب ملک کی نجی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نعت رسول مقبول ﷺ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کرکٹر شعیب ملک حال ہی میں نجی چینل سے آن ایئر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ’’شان رمضان‘‘ میں شریک ہوئے۔ جہاں انہوں نے سیٹ پر انتہائی خوبصورت نعت پڑھ کر دل جیت لیے۔

شو کے میزبان وسیم بادامی نعت پڑھتے ہوئے شعیب ملک کی تعریف کرتے رہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کو شعیب ملک کی نعت پسند آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔