اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح میں کمی

 اتوار 9 مئ 2021
اسلام آباد میں اب تک 77 ہزار 974 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد میں اب تک 77 ہزار 974 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح میں بتدریج کمی دیکھی گئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رواں ہفتے کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.78 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ ہفتے یہ 9.24 فیصد تھی۔

ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں رواں ہفتے کے دوران کورونا کے 2082 مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا کے 2911 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اب تک 77 ہزار 974 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ اس قاتل وائرس نے 708 افراد کی جان لے لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔